وزیراعلی اروند کیجریوال کے نزدیکی رشتہ دار سریندرکمار بنسل اور ایک
سرکاری افسر کے خلاف دہلی پولیس بدعنوانی کی جانچ جلد شروع کرے گی۔دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی طرف سے یہ ایف آئی آر جانچ ایک غیر سرکاری
تنظیم(این جی او)روڈس اینٹی کرپشن
آرگینائزیشن کی شکایت پر کی درج کی گئی
ہے۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ مسٹر کیجریوال کے رشتہ دار اورکنسٹرکشن کمپنی
چلانے والےمسٹر بنسل نے تعمیرات عامہ کے محکمہ کے ایک انجینئر کے ساتھ مل
کر سڑک اور سیور لائن بچھانے کے ٹھیکوں میں فرضی بلوں کے ذریعہ سے بڑا
فائدہ کمایا ہے۔